میرعلی میں زمینی کارروائی شروع ،کمانڈر مطیع اللہ سمیت 6 طالبان ہلاک
منگل 15 جولائی 2014 16:10
میرعلی /لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج نے میرعلی میں زمینی کارروائیاں شروع کر دیں ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت چھ دہشتگرد مارے گئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں دہشتگردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے۔ شمالی وزیرستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف برسرپیکار مسلح افواج انتہائی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق میرعلی میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر مطیع اللہ سمیت چھ دہشتگرد بھی مارے گئے۔
لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا تھا ۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ کے 80 فیصد علاقے کلیئر کرا لئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
آپریشن کے دوران چھبیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں بھی جاری ہیں۔
شمالی وزیرستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف برسرپیکار مسلح افواج انتہائی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق میرعلی میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر مطیع اللہ سمیت چھ دہشتگرد بھی مارے گئے۔لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا تھا ۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ کے 80 فیصد علاقے کلیئر کرا لئے گئے ہیں۔آپریشن کے دوران چھبیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں بھی جاری ہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/228920#sthash.MFD4bJB7.dpuf
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.