امریکی لڑکی افریقی شہزادی بن گئی،ایملی کے والد نے شمالی سوڈان کو نئی مملکت قرار دے دیا
منگل 15 جولائی 2014 21:09
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء)امریکا کا دنیا پر بادشاہت کا خواب تو نئی بات نہیں ہے لیکن ایک امریکی شہری کا محض اپنی بیٹی کو شہزادی بنانے کے لیے دور کی کوڑی لانا کہ وہ کہ وہ خود اب تک ایک بے مالک افریقی ریاست کا بادشاہ ہوگا اور اس کی بیٹی اس ملک کی شہزادی کہلائے گی یہ بہر حال ایک نئی بات ہے۔اس کا کہنا ہے کہ مصر اور سوڈان کے درمیان ایک ایسے زمینی ٹکڑے موجود ہے جس کا کوئی دعویدار نہیں ہے۔
جیرمیح ہیٹن نامی اس امریکی کا ورجینیا سے تعلق ہے۔ اس خطہ زمین کو بیر تاول کا نام دیا گیا ہے۔خیال ہے کہ بیر تاول دنیا کا ایسا خطہ ہے جو ابھی تک کسی کے دعوی ملکیت میں نہیں آسکا ہے۔ اسی لیے ہیٹن نے اسے اپنی بیٹی کے لیے منتخب کیا ہے کہ وہ اس خطے کی بنیاد پر شہزادی کہلائے گی۔(جاری ہے)
ہیٹن کا کہنا ہے '' مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں اپنی بیٹی کی اس خواہش کو کیسے پورا کر سکتا ہوں لیکن جب مجھے اس خطے کا علم ہوا تو گویا مجھے ایک راستہ مل گیا۔
ایک تخمینے کے مطابق یہ خطہ 800 مربع میل پر مشتمل ہے اور اس علاقے میں زمینی تنازعے نہ ہونے کی وجہ سے بے مالک ہے۔اب تک کچھ اور لوگوں نے بھی آن لائن اس خطہ اراضی پر ملکیت کا دعوی کیا ہے لیکن ہیٹن کا کہنا ہے کہ وہ چونکہ اس جگہ پہنچ کر جھنڈا گاڑ چکا ہے۔اس لیے اس کا حق زیادہ ہے۔ امریکی شہری ہیٹن کو اس قطعہ اراضی پر پہنچنے کے لیے کراوان سے 14 گھنتے لگے اب اس کے بچوں نے اس جگہ کا نام مملکت شمالی سوڈان رکھ دیا ہے۔ہیٹن کا کہنا ہے ''میں اپنے بچوں کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں میں ان کے خواب پورے کرنے کے لیے دنیا کا گوشہ گوشہ گھوم سکتا ہوں۔ '' نومولود '' شمالی سوڈان سے واپسی پر اس نے اپنی بیٹی کو ایک تاج پہنایا اور سب گھر والوں سے کہا میری بیٹی کو اب شہزادی کے نام سے مخاطب کیا جائے۔اب ہیٹن کی بیٹی ہر جگہ یہ تاج پہن کر جاتی ہے ۔ شہزادی ایملی کا کہنا ہے کہ تاج اسے ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے۔ اس نئی شہزادی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بطور شہزادی اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقے کے ہر بچے کے لیے خواک یقینی بنائے۔''ہیٹن اپنی مملکت کے مصر اور سوڈان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ اور شمالی سوڈان کو ایک زرعی ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔شہزادی ایملی کا خیال ہے کہ اس کے دعوے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ جبکہ اس کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنے وعدے پورے کرے گا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہیٹن کے دوسرے دو بچے بھی شہزادے کہلا سکیں گے یا نہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.