ٹیسٹ کرکٹ ، عمر اکمل کا ’’نیا ورژن‘‘ دھماکا خیز انٹری کیلیے تیار
ہفتہ 19 جولائی 2014 13:45
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وہ اب ماضی کے مقابلے میں زیادہ سمجھ دار ہو چکے ہیں ان کے کھیل میں واضح فرق نظر آئے گا۔ نوجوان بیٹسمین کے مطابق وہ اب ماضی کے مقابلے میں زیادہ سمجھدار ہو چکے، کھیلتے ہوئے واضح فرق نظر آئیگا۔ انھوں نے اپنے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پرفارمنس سے سب کو جواب دینے کا عزم ظاہر کیا۔
برطانوی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو میں عمر اکمل نے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوش مگر اب تک حیران ہوں کہ اچھی کارکردگی کے باوجود پہلے کیوں ڈراپ کیا گیا تھا، بیٹنگ میں مجھے تکنیکی مسائل کا سامنا نہیں رہا البتہ اپروچ کے حوالے سے بعض معاملات تھے جس پر کام کر کے حل کر لیا۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ شائقین کو2011 کے مقابلے میں اب میرا بالکل مختلف اور میچور بیٹسمین کا ورژن نظر آئیگا،سب ایک زیادہ ذمہ دار اور ٹیم میں اپنا کردار سمجھنے والے پلیئر کو دیکھیںگے۔
(جاری ہے)
ان لوگوں کو ٹی وی پر بیٹھ کر بولنے اور ہیڈ لائنز بنانے کے پیسے ملتے ہیں، تنقید کرنے والوں میں سے چند نے تو شائد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا خواب ہی دیکھا ہو مگر باتیں ایسے کرتے ہیں جیسے ہر ریکارڈ توڑ دیا ہو، میں صرف اپنے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور کرکٹ کو جاننے والے قریبی افراد کی تعمیری تنقید سنتا ہوں، اگر میں ہر تنقید کو خود پرسوار کر لوں تو پرفارم نہیں کر سکوںگا۔
عمر اکمل نے مزید کہا کہ شادی کے بعد مجھ میں اضافی ذمہ داری آ گئی، میں سمجھتا ہوں کہ اس سے میں بطور انسان اور کرکٹ بہتر ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.