عید الفطر کی آمد،پردیسیوں نے گھروں کو جانے اور ٹرانسپورٹرز نے ان کی جیبوں پر ”ڈاکوں“ کی تیاریاں مکمل کر لیں

اتوار 20 جولائی 2014 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) عید الفطر کی آمد،پردیسیوں نے گھروں کو جانے اور ٹرانسپورٹرز نے ان کی جیبوں پر ”ڈاکوں“ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔جڑواں شہروں سے ہزاروں افراد اپنے آبائی شہروں کو رواں ہفتے سے واپس جانا شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹرانسپورٹرز حضرات نے بھی کرائے بڑھانے کا شیڈول بنا لیا ہے۔کرایوں میں 200 سے300 روپے تک کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔آن لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں غائب کرنا شروع کر دی ہیں جو عید سے چار روز قبل ہی منظر عام پر لائی جائیں گی اور مرضی کے کرائے وصول کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :