جنوبی کوریا: غرقاب کشتی کے مفرور مالک کی لاش برآمد کرلی گئی
منگل 22 جولائی 2014 22:41
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء)جنوبی کورین پولیس نے واضح کیاہے کہ گزشتہ ماہ ملک کے جنوبی علاقے سے ملنے والی لاش اس مفرور کاروباری شخصیت کی تھی جو کہ اپریل میں غرق ہونے والے بحری جہاز کے مالک خاندان کا سربراہ تھا۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق سیچیوان پولیس کے سربراہ وو ہیون ہو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ ملنے والی لاش کی حالت اس حد تک خراب تھی کہ اس کی موت کی وجہ کا تعین کرنا بہت مشکل تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کے قریب سے شراب کی چند خالی بوتلیں اور ایک یو کی تحریر کردہ ایک کتاب بھی برآمد ہوئی۔پولیس نے اس اعلان میں تاخیر کی وجہ ڈی این اے کی تجزیاتی تحقیق بتائی جس میں ان کے بقول 40 روز لگے۔یو کی موت کی تصدیق اور لاش کی برآمدگی کا اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی حکام نے معذرت کی تھی کہ وہ 20 سالوں میں ملک کے بدترین سمندری حادثے کی تحقیقات کے دوران یو کا سراغ نہیں لگا سکے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.