مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر نے کا سخت فیصلہ
جمعہ 25 جولائی 2014 18:14
لاہور(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر لاہور شہر سے اپنے گھروں کو جا نے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے ایک اہم اجلاس آر ٹی اے لاہور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹرانسپورٹرز اور سیکرٹری آر ٹی اے کے انسپکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر نے کا سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔
زائد کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کے لیے 4سپیشل سکواڈز ترتیب دئیے گئے ہیں۔2ٹیمیں لاری اڈہ اور 2ٹیمیں بند روڈ پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی جبکہ سیکرٹری آرٹی اے کے آفس میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
مسافر اس ٹیلی فون نمبر 99200484پر زائد کرایہ وصول کر نے کی شکایت درج کروا سکیں گے تا کہ زائد کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بر وقت کارروائی کی جا سکے جبکہ زائد کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف تین سطح پر ایکشن کیا جائے گا۔
پہلی دفعہ زائد کر ایہ وصول کر نے کی شکا یت پر ٹرانسپورٹر کو جرمانہ کیا جائے گا اور مسافر کی زائد وصول کی ہوئی رقم واپس لے کر دی جائے گی اگر وہی ٹرانسپورٹر دوسری دفعہ پھرزیادہ کرایہ وصول کر تے ہوئے پایا گیا تو اس کی گاڑی عید تک بند کر دی جائے گی اور عید کے بعد چھوڑی جا ئے گی جبکہ تیسری شکایت پر اڈہ مینجر کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔اجلاس میں ٹرانسپورٹروں نے بھی اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ سرکاری اور طے شدہ کرایوں پر ہر صورت عمل درآمد کروائیں گے۔علاوہ ازیں ڈی اولاری اڈہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاری اڈہ میں کرایوں پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.