ایل ڈی اے کے تین افسروں کے تبادلے

ہفتہ 2 اگست 2014 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنر ل (ہیڈ کوارٹرز)آمنہ منیر نے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ریکارڈ سفٹنگ سیل کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر) سرمد ضمیر خان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ایونیو ون ) میں تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں بطور اسٹیٹ آفیسر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر ) مظاہر حسین کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ایونیو ون ) میں کر دیا گیا ہے جہاں سے خلیق الرحمن کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں لگا دیا گیا ہے۔