حکومت کا مشرف کو معافی یا محفوظ راستہ نہ دینے کا فیصلہ
بدھ 6 اگست 2014 16:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) وفاقی حکومت نے تمام تر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو محفوظ راستہ یا معافی نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے گیند ایک بار پھر عدالت کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔ حکومت نے غداری کیس میں پرویز مشرف کو ریلیف دینے کیلئے ہرقسم کا دباؤ مستردکردیا ہے اور ملزم کے ٹرائل میں استغاثہ کو مکمل آزادی دے رکھی ہے۔
حکومت نے استغاثہ پر اثر انداز نہ ہونے، ٹرائل کو جلد از جلدمکمل کرنے اورمنطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں استغاثہ کو واضح طور پرکہا گیا ہے کہ مقدمے کو مکمل قانونی انداز میں لڑا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی طرف سے تاخیری حربوںکے باوجود غداری کیس کا ٹرائل ستمبر کے آخر یا اکتوبرکے پہلے دو ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
ملزم کی بریت یا سزا کم ہونے کی صورت میں حکومت اپیل کا حق بھی استعمال کرے گی۔ ذرائع کے مطابق غداری کیس کے فیصلے تک پرویز مشرف کانام ای سی ایل میں رکھنے کیلئے تمام قانونی راستے اپنائے جائیں گے، ای سی ایل سے نام نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کے بارے میں اٹارنی جنرل کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھرپور انداز میں مقدمہ لڑیں تاہم اس سلسلے میںعدالت کا حتمی فیصلہ جو بھی ہوگا اس پرمن وعن عمل کیا جائیگا۔
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.