حکومت 8 حلقوں میں ووٹوں کے آڈٹ کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار

جمعرات 7 اگست 2014 22:56

حکومت 8 حلقوں میں ووٹوں کے آڈٹ کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت متنازع 8 حلقوں میں ووٹوں کے آڈٹ کیلئے تیار ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی جمہوریت کو چلتا دیکھنا چاہتا ہے، پر امن احتجاج تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، آئندہ انتخابات میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف پرسکون ہیں، انہیں کوئی مسئلہ نہیں، ہر کوئی جمہوریت کو چلتا دیکھنا چاہتا ہے، حکومت 8 متنازع حلقوں پر ووٹوں کے آڈٹ پر تیار ہے جس میں پی ٹی آئی کے 4 اور ن لیگ کے 4 حلقے شامل ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ انتخابات میں مخصوص صوبوں میں ہماری سیٹیں دوسروں کو دی گئیں، اگلے انتخابات ميں جديد ترين ٹيکنالوجی استعمال کی جائے گی، آر اوز کيخلاف شکايات رہيں تو اليکشن کميشن کارروائی کرے گا، پاک فوج کے ساتھ کوئی دوریاں نہیں۔جب وفاقی وزیر سے سوال کیا کہ 14 اگست کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دیں گے؟ جس پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، وعدہ نہیں کرسکتا تاہم پر امن چیزوں میں کوئی مسئلہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :