ایشیا کا مہنگا ترین مکان برائے فروخت

جمعہ 8 اگست 2014 15:17

ایشیا کا مہنگا ترین مکان برائے فروخت

انگ کانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین. 8 اگست 2014) ہانگ کانگ میں ایشیا کا سب سے مہنگا مکان فروخت کے لیےجلد پیش کیا جائے گا۔جزیرہ ہانگ کانگ کی مرکزی پہاڑی وکٹوریا کے پرتعیش علاقے میں واقع 4661 سکوائر فٹ کے اس انتہائی لگثری مکان کی قیمت 105.67 ملین ڈالرز لگائی گئی ہے۔تجزیہ نگاروں نے جمعرات کو بتایا کہ اگر کوئی خریدار یہ قیمت ادا کرنے پر راضی ہو گیا تو فی سکوائر فٹ کے حساب سے یہ ایشیا کا سب سے مہنگا مکان ہو گا۔

عمارت میں لگثری طرز کے چار بیڈ رومز، سوئمنگ پول، جاکوزی، الیویٹر ہیں۔

اگرچہ ہانگ کانگ کی حکومت غیر ملکیوں کے پراپرٹی خریدنے پر سٹیمپ ڈیوٹی اور دوسرے ٹیکسوں کے ذریعے جائیداد کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔تاہم، کولیئرز انٹرنیشنل ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی مینیجر جوایا لی کا کہنا ہے کہ مین لینڈ چین کے امیر خریداروں کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے ڈیولپرز اب بھی جائیداوں کی جارحانہ انداز میں قیمتیں مقرر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

'ڈیولپرز مقامی خریداروں کے بجائے مین لینڈ کے امیر طبقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں'۔مکان کی عوامی نیلامی کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تاہم رواں سال کے آخری حصے میں اسے فروخت کے لیئے پیش کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اگست، 2012 میں 6200 سکوائر فٹ پر مشتمل ایک لگثری اپارٹمنٹ 470 ملین ہانگ کانگ ڈالرز میں فروخت کیا گیا تھا۔