انڈونیشیا ،سونامی میں بچھڑنے والی لڑکی دس سال بعد دوبارہ مل گئی

جمعہ 8 اگست 2014 20:36

انڈونیشیا ،سونامی میں بچھڑنے والی لڑکی دس سال بعد دوبارہ مل گئی

جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) انڈونیشیا میں سونامی میں بچھڑنے والی لڑکی دس سال بعد دوبارہ مل گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی ایسی ہی ایک لڑکی روضہ الجنّہ بھی تھی جو اس دوران اپنے والدین سے بچھڑ گئی تھی۔ دس برس کے بعد روضہ الجنّہ اپنے والدین سے آن ملی، جنہوں نے اس کے بارے میں یقین کرلیا تھا کہ وہ اس تباہی میں ہلاک ہوگئی ہوگی۔

روضہ الجنّہ کی والدہ جمالیہ نے بتایا کہ جب روضہ الجنّہ چار سال کی تھی تو وہ اور اس کا بھائی سونامی کی لہر میں بہتے ہوئے اپنے گھر سے دور چلے گئے تھے۔جمالیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک ماہ کی تلاش کے بعد یہ خیال کرلیا کہ شاید ان کی بیٹی اس تباہی کی نذر ہوگئی تھی۔پھر جون میں جمالیہ کے بھائی نے ایک لڑکی کو دیکھا، جو طویل عرصے سے گمشدہ ان کی بیٹی کی طرح دکھائی دیتی تھی بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ لڑکی آچے کے قریب بارات دایا ضلع میں ایک بزرگ خاتون کے پاس مقیم ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ روضہ اپنے خاندان سے دوبارہ آن ملی۔مغربی آچے کے اہم قصبے میولبوہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے جمالیہ نے بتایا کہ ”میں اور میرے شوہر اس کو دوبارہ پاکر بہت زیادہ خوش ہیں۔ یہ خدا کی جانب سے ایک معجزہ ہے۔“جمالیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہوں نے اس لڑکی کو دیکھا تو پہلی نظر میں ہی انہیں کوئی شبہ نہیں ہوا کہ یہ ان کی بیٹی نہیں ہے۔انہوں نے کہا ”اگر کسی کو اس میں کو ئی شک ہے تو میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :