امریکی جیٹ طیاروں نے عراق میں ریاست اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے امریکی وزارت دفاع ،

ریاست اسلامیہ کے جنگجو یہ آرٹلری کرد فورسز کے خلاف استعمال کر رہے تھے جو اربیل کا دفاع کر رہے ہیں ، بیان

جمعہ 8 اگست 2014 22:33

امریکی جیٹ طیاروں نے عراق میں ریاست اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء)امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جیٹ طیاروں نے عراق میں ریاست اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ایک بیان میں پینٹاگون نے کہاکہ امریکی طیاروں نے عراق کے شمالی علاقے اربیل میں ریاست اسلامیہ کی آرٹلری کو نشانہ بنایا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ریاست اسلامیہ کے جنگجو یہ آرٹلری کرد فورسز کے خلاف استعمال کر رہے تھے جو اربیل کا دفاع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ عراق میں ریاستِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کی جانب سے امریکی مفادات کو خطرے کی صورت میں ان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائیگا۔خیال رہے کہ سنی شدت پسند گروپ دولتِ اسلامیہ نے رواں سال جون میں شمالی عراق میں حملے شروع کیے تھے اور اب عراق اور شام کا خاصا حصہ ان کے قبضے میں ہے ان شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ قبضے والے علاقوں میں انھوں نے اسلامی خلافت قائم کر دی ہے۔دولتِ اسلامیہ نے جون میں عراق کے شمالی شہر موصل پر قبصہ کرنے کے بعد دارالحکومت بغداد کی جانب پیش قدمی کی تھی۔