گلوبٹ اور اینگری عمران کے بعد کنٹینر رن اینڈرائڈ گیم بھی متعارف
جمعہ 15 اگست 2014 11:52
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) ملک میں جاری سیاسی کشمکش نے تخلیق کاروں کیلیے ایک نیا راستہ کھول دیا ہے۔ آزادی اور انقلابی مارچ روکنے کیلیے کنٹینرز کے ذریعے راستوں کی بندش عبورکرنے کیلیے اینڈرائڈ پر خصوصی گیم (ایپلی کیشن) متعارف کرادی گئی ہے۔ اس گیم کو ’’کنٹینر رن‘‘ کانام دیا گیا ہے جو Eccentrica Technologies نے ریلیز کیا ہے۔
ایپلی کیشن(گیم) میں عمران خان سے مشابہ کردار کو اسلام آباد کی جانب رواں دواں دکھایا گیا ہے جو راستے میں لگے کنٹینرز کو پھلانگ کر عبور کرتا ہوا پیدل ہی منزل کی جانب گامزن دکھایا گیاہے۔ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹراور فیس بک کے ساتھ اب اینڈرائڈ ایپلی کیشنز بھی سیاسی ہتھیار بن چکی ہیں تاہم ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں صرف تحریک انصاف ہی اس ہتھیار کو موثر طریقے سے استعمال کررہی ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل بھی 2012میں اینگری برڈ کی طرز پر بھی ایک لوکل ایپلی کیشن اینگری عمران متعارف کرائی گئی جبکہ حال ہی میں لاہورماڈل ٹائون میں گاڑیوں کا حشر نشرکرنے والے متنازع کردار’’گلوبٹ‘‘ کی طرح اینڈرائڈ گیم متعارف کرایاگیاجس میں گلوبٹ کی طرح گاڑیوں کوتہس نہس کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکالی جاسکتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.