قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کے مقدربدلنے کا وقت قریب آگیا ہے، طاہرالقادری
جمعہ 15 اگست 2014 17:55
جہلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر بن چکا ہے اور اس میں شامل عوام اپنی قوت سے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔ انقلاب مارچ کے جہلم پہنچنے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کے حکم پر ماڈل ٹاؤن کا اذیت ناک محاصرہ کیا گیا تھا جس کے باعث کارکنان وہاں قید تھے اور اس ریاستی ظلم و جبر کے اذیت ناک رویے کے باعث کارکنان نے انتہائی پریشانی،بھوک پیاس اور بنیادی ضرورتوں سے محروم رہ کر دن گزارے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کا انقلاب مارچ جس عظیم الشان سے نکلا ہے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور اب یہ مارچ نہ صرف عوامی تحریک کا ہے بلکہ یہ پاکستان کے کروڑوں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر بن چکا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب مارچ اپنی پوری قوت کے ساتھ پرامن طریقے سے رواں دواں ہے اور جو ریاستی عناصر اس تحریک پر تشدد اور دہشت گردی کا الزام لگا کر اس کی پر امن تاریخ کو مسخ کرنا چاہتے تھے وہ شرمسار ہوگئے ہیں کیونکہ ہم نے ثابت کردیا ہے کہ اس تحریک سے بڑھ کر پاکستان میں کوئی پر امن مظاہرہ نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنان نے 10 دن قیدو بند کی صعوبتیں کاٹیں لیکن اس کے باوجود وہ پر امن رہے اور مارچ کے دوران تشدد کا معمولی واقعہ بھی رونما نہیں ہوا جس کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اتنے پر امن مظاہرے کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ مخصوص جماعت یا کارکنوں کے لئے نہیں بلکہ ان ترسے ہوئے کروڑوں عوام کے لیے ہے جو عدل وانصاف،روٹی،کپڑا اور مکان سمیت بنیادی ضرورتیں سے بھی محروم رہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کے مقدربدلنے کا وقت قریب آگیا ہے،اب ظلم کی تاریک رات ختم ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں، عوام اپنی امن کی قوت کے ساتھ حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کی کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے اور وہ وقت قریب ہے کہ جن لوگوں کی امیدوں کے چراغ بجھ گئے تھے وہ پھر سے جل جائیں گے، انقلاب کے ذریعے ملک میں وہ حقیقی، عوامی جمہوریت آئے گی جس کا وعدہ قائد اعظم نے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا اور سرکاری ادارے شفاف وغیر سیاسی ہوں گے۔ ثالثی سے متعلق سوال پر طاہرالقاری کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سمیت کسی کا ثالثی میں کوئی کردار نہیں اورنہ ہی حکومت سے ایسا کوئی خفیہ معاہدے طے پایا ہے جسے منظر عام پر نہ لایا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.