برطانوی بندرگاہ پر کنٹینر سے برآمد ہونے والے افراد افغان سکھ ہیں، حکام
پیر 18 اگست 2014 12:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)برطانیہ کی ایک بندرگاہ پر پہنچنے والے ایک شپنگ کنٹینر میں پائے گئے افراد افغان سکھ ہیں۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ان میں تیرہ بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان کے یہ سکھ ایک ’خوفناک‘ سفر کے بعد برطانیہ پہنچے۔
(جاری ہے)
لندن کے مشرق میں واقع ٹلبری ڈاکس کے عملے نے ہفتے کو ایک کنٹینر سے ان لوگوں کو برآمد کیا تھا۔
ایک شخص مردہ پایا گیا جبکہ چونتیس زندہ افراد خوف کے مارے چیخیں مار رہے تھے۔ان میں اٹھارہ سے 72 برس کی عمر کے نو مرد، آٹھ خواتین اور تیرہ بچے شامل ہیں۔ بچوں کی عمریں ایک سال سے بارہ برس کے درمیان ہیں۔ مردہ پائے گئے مرد کے بارے میں خیال ہے کہ اس کی عمر چالیس اور پچاس برس کے درمیان تھی۔ اس کی موت کا سبب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.