طویل قامت فاسٹ بولرمحمد عرفان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کئے جانے کاامکان
منگل 19 اگست 2014 14:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء)پاکستانی ٹیم انتظامیہ ٹیسٹ سیریز میں شکست اور مایوس کن کارکردگی کے بعد طویل قامت فاسٹ بولرمحمد عرفان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کئے جانے کاامکان ہے ۔قومی ٹیم کے ذرائع کے مطابق جنیدخان کی انجری اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیم کو ایک فرنٹ لائن بولر کی ضرورت ہے۔کولمبو میں ٹیم انتظامیہ نے اپنی درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دی اور عرفان کے سفری کاغذات مکمل کئے جارہے ہیں۔
عرفان ان دنوں لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کررہے ہیں انہیں سمر کیمپ میں بھی مدعو کیا گیا تھا۔نومبر میں سری لنکاکے خلاف دبئی کے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بولنگ کرتے ہوئے گرنے سے عرفان کے کولہے میں فریکچر ہوگیا تھا۔وہ اس وقت سے انٹر نیشنل کرکٹ سے باہر ہیں۔(جاری ہے)
ٹیم انتظامیہ عرفان کو ورلڈ کپ میں ہتھیا ر کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے اور انہیں اکتوبر میں آسٹریلیا کی سیریز میں قومی ٹیم میں شامل کرنا تھا تاہم پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث محمد عرفان کو قبل از وقت کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عرفان کی جسمانی ساخت اور طویل انجری کے باعث انہیں ٹیسٹ میچوں سے دور رکھا جائے گا۔وہ صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلیں گے۔سات فٹ ایک انچ طویل قامت عرفان نے پاکستان کے لئے چار ٹیسٹ 27ون ڈے انٹر نیشنل اور سات ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.