عارفوالا بار ایسوسی ایشن کا عدالتوں کا بائیکاٹ

جمعرات 21 اگست 2014 17:33

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء ) پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کی اپیل پر عارفوالا بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا بار روم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں احمدحسن وٹو۔سیکرٹری بار سیدکاشف ریاض بخاری۔ میاں صفدر علی طور۔

(جاری ہے)

محمدشہباز بھٹی ۔ محمد عباس چوہدری ۔ فیاض خاں لودھی ۔سید علی رضاگیلانی۔ منورخاں بلوچ و دیگر نے کہا کہ ملک میں غیر آئینی دھرنے کو فی الفور ختم کیا جائے جمہوریت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے مذاکرات کے زریعے حل کو نکالا جائے وکلاء برادری جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اورغیر آئینی دھرنے کی حمایت نہیں کرئے گی ۔