گومل یو نیو رسٹی نے انٹر میڈیٹ، ایف ایس سی پری ایگریکلچر میں داخلوں میں توسیع کا اعلان کردیا

منگل 26 اگست 2014 15:49

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) گومل یو نیو رسٹی نے انٹر میڈیٹ، ایف ایس سی پری ایگریکلچر میں داخلوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے، یو نیو رسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈ مشن کے اعلامیہ کے مطابق خطے میں زراعت کی اہمیت اور اس شعبہ کے بہترین مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی فیکلٹی میں انٹر میڈیٹ/ ایف ایس سی پری ایگریکلچردو سالہ سرٹیفکیٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، ڈائریکٹویٹ نے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) حامد شفیق کی ہدایت پر شعبہ میں داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں انتیس اگست تک توسیع کردی ہے، اعلامیہ کے مطابق میٹرک سائنس میں سیکنڈ ڈویژن کے ھامل طلبہ بھی مذکورہ کورس میں داخلہ لینے کے اہل ہیں، داخلہ فارمز جمع کرانے والے طلبہ کا انٹرویو تین ستمبر کو سٹی کمپس گومل یو نیو رسٹی میں ہوگا-