فاٹا میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم

ہفتہ 30 اگست 2014 17:51

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کے ٹرائلز ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوئے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم اور سابق پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ محمد اکرم کوچ فاٹا ٹیم ثاقب ، فیلڈنگ کوچ شاہد جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوئے ، ٹرائلز میں دس مختلف ڈسٹرکٹ سے سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ بیس حتمی کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے ٹیم ینگ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اس موقع پر فاٹاریجنل کے چیئر مین شاہد خان شنواری ، صدر نورالحق بلوچ، سیکرٹری شکیل داوڑ بھی موجود تھے ۔

ٹرائلز میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی محمد اکرم نے کہا کہ فاٹا میں اچھا ٹیلنٹ موجود ہے اور آج اس ٹیلنٹ کو دیکھ کر ان کو بہت خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کے بعد کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا اور انہیں امید ہے کہ کھلاڑیوں کی بھرپور پرفارمنس سامنے آئی گی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین فاٹا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شاہد خان شنواری نے کہا کہ وہ میرٹ پر کمپرومائز نہیں کرینگے اور یہی وجہ ہے کہ فاٹا اس سال گریڈ ٹو کی چیمپئن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فاٹا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے اور فاٹا کھلاڑیوں کے محرومیوں کا جلد ازالہ کرینگے ۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی ہوئے سلیکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز منعقد کئے ۔ اس سے پہلے شاہد خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ثابق عرفان ،انٹر نیشنل ٹیسٹ ایمپائر احسن حسین سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم اور سابق پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ محمد اکرم کوچ فاٹا ٹیم ثاقب ، فیلڈنگ کوچ شاہد جاوید،کے اعزاز میں عشائیہ منعقد کیا اور انکو یقین دلایا کہ فاٹا میں سپورٹس کے ترقی کیلئے ممکنہ وسائل بھروئے کار لائینگے ۔

متعلقہ عنوان :