زمبابوے نے آسٹریلیا کو31 سال بعد ایک روزہ میچ میں شکست دیدی
اتوار 31 اگست 2014 21:22
ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء)زمبابوے نے سہہ فریقی سیریز کے چوتھے اور اہم میچ میں مضبوط آسٹریلین ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا سکی، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مائیکل کلارک 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن 49، بین کٹنگ 26 اور مچل مارش 15 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ان کے علاوہ کوئی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکا، زمبابوے کی جانب سے پروسپر اوٹسیا، ڈونالڈ ٹریپانو اور سین ولیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں زمبابوین ٹیم نے بھرپور اعتماد سے بیٹنگ کی اور ابتدائی بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز جوڑے،سکندر رضا 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ماوویو بھی رنز میں 2 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد نیتھن لیون کی گیند پر بولڈ ہوگئے انہوں نے 15 رنز بنا ئے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز ٹیلر نے 32 بنائے،زمبابوین کپتان ایلٹن چیکمبورا نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو ایک روزہ میچ میں31 سال شکست کا مزدہ چکھا دیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ زمبابوے نے 1983 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ ایک روزہ میچ میں شکست دی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.