جاسوسی : ترکی نے بھی امریکا سے وضاحت مانگ لی
منگل 2 ستمبر 2014 13:57
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) ترکی نے ان الزامات پر امریکاسے وضاحت طلب کی ہے ، جن میں کہا گیا ہے کہ وہ 2006ء سے ترکی کے رہنماوں کی وسیع پیمانے پر جاسوسی کر رہا تھا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ادارے اور برطانیہ کے نگرانی پر مامور ، جی سی ایچ کیو نے ترکی کی ٹیلی فون کالوں کو ٹیپ کیا۔ معاون وزیراعظم، بلند ایجوت نے کہا ہے کہ ترکی کے اہل کاروں نے حالیہ دِنوں ترکی میں تعینات اعلیٰ سطحی امریکی سفارتکار ، نائب سفیر ، جیس بیلی سے ملاقات کی ، جس میں جرمن رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے ادارے اور برطانیہ نے ترکی کی ٹیلی فون کالوں کو ٹیپ کیا۔
اجویت نے یہ نہیں بتایا آیا بیلی نے اِن اہل کاروں کو کیا جواب دیا۔(جاری ہے)
جرمن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی بنیاد وہ دستاویزات ہیں جو امریکی قومی سلامتی کے ایک سابق اہل کار ، ایڈورڈ سنوڈن نے افشا کیے تھے ، جو امریکی جاسوسی کے ادارے میں کام کیا کرتا تھا اور ایک برس قبل مبینہ نگرانی کے خفیہ امریکی پروگراموں کے بارے میں تفاصیل پر مبنی ہزاروں دستاویزات صحافیوں کو دیے تھے۔ کہا گیا ہے کہ ایسے میں جب امریکا ترکی کے خلاف جاسوسی کر رہا تھا ، ساتھ ہی ، نیٹو کے اتحادی کے طور پر وہ ترکی سے قریبی رابطے میں تھا اور کرد شدت پسندوں کے بارے میں تفصیلی اطلاعات فراہم کرتا رہا ہے ، جو جنوب مشرقی ترکی میں مزید خود مختاری کے حصول کے لیے باغیانہ لڑائی لڑ رہے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.