” توں ہے کیا مشرف کا چمچہ“شاہ محمود زاہد حامد کو پڑ گئے،ارکان نے بیچ بچاؤ کرایا
بدھ 3 ستمبر 2014 20:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی آمد ، حکومتی اراکین نے طنز کے تیر چلا دیئے ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد کی جانب سے استعفے سے متعلق بات کرنے پر شاہ محمودقریشی ان پر پھٹ پڑے اور کہا کہ ” توں ہے کیا مشرف کا چمچہ“ بڑی لمبی کہانی ہے تمہارے بارے میں کہنے کی ۔
بعد ازاں وفاقی وزیر پرویز رشید ، نوید قمر سمیت دیگر نے معاملہ ٹھنڈا کرایا قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے شکایت کی بعد میں زاہد حامد شاہ محمود قریشی کے پاس آئے اور انہیں پچھلی نشستوں پر لے گئے ۔بدھ کے روز جب سپیکر نے نماز کیلئے وقفہ دیا تو روحیل اصغر نے شاہ محمود قریشی کو فقرا کسا تو وہ غصے میں آگئے تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر انہیں باہر لے گئے اس کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جب شاہ محمود قریشی سے کوئی بات کی تو شاہ محمود قریشی ان پر پھٹ پڑے اور اونچا اونچا کہنے لگے کہ توں ہے کیا مشرف کا چمچہ بڑی لمبی کہانی ہے تمہارے بارے میں مشرف کی کابینہ میں وزیر قانون تھے تو اس دوران وزیر اطلاعات پرویز رشید جو شاہ محمود قریشی کے پاس بیٹھے تھے نے زاہد حامد کو پکڑ کرباہر لے گئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.