میکسیکو،خط استوائی کا طوفان نوربرٹ بادوباراں میں تبدیل ہوگیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 16:55

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) خط استوائی کے طوفان نوربرٹ نے گزشتہ روز میکسیکو کے بحرالکاہلی ساہل پر طوفان بادوباراں کی شکل اختیار کرلی ہے ، یہ بات محکمہ موسمیات نے کہی ۔

(جاری ہے)

امریکی قومی ہریکین سینٹر کے مطابق نوربرٹ کی رفتار باجا کیلیفورنیا خطے کی جنوبی پٹی کے جنوب میں 335کلومیٹر(205میل تھی) نور برٹ کے ساتھ 130کلومیٹر(80میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، شمال مغرب میں 13کلومیٹر (آٹھ میل) فی گھنٹہ کی رفتارسے آگے بڑھ رہا ہے۔

این ایچ سی نے خبردار کیا کہ نوربرٹ کا مرکز جمعرات کو باجا کیلیفورنیا کی جنوبی پٹی تک پہنچنے کا امکان ہے اور جمعہ کو خطے کے بحرالکاہلی ساحل کے تقریباً متوازی بڑھے گا ۔گزشتہ سال میکسیکو میں یکے بعد دیگر دو طوفان انگریڈ اور مینوئل کے ٹکرانے سے 157افراد ہلاک ، پل تباہ اور بحرالکاہلی ساحلی ریاست گیوریرو میں ایک پہاڑی گاؤں مکمل طور پر دب گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :