پاکستانی مسافروں کاابوظہبی ایئرپورٹ پر امریکی پری کلیئرنس کی سہولت سے بھرپور استفادہ
جمعرات 4 ستمبر 2014 19:53
کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء)اتحادایئر ویزسے پروازکرنے والے پاکستانی مسافر، ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے پری کلیئرنس کے بعدامریکہ میں مقامی باشندوں کی طرح آمد کے فوائد سے بھرپور لطف اندوزہورہے ہیں۔ جنوری 2014 میں امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی ٹی) کی سہولت کے آغاز کے بعد سے اب تک پاکستان سے 25 ہزار سے زیادہ مسافروں کو امریکی امیگریشن اینڈکسٹمز، پبلک ہیلتھ اورمحکمہ ایگریکلچرانسپکشنزکے ذریعے کلیئرکیا گیا ہے جس کے بعد ان کو امریکہ میں آمد پرایئرپورٹ میں سامان کی تلاشی سے چھٹکارہ ملا ہے۔
اتحادایئر ویزکے ایریا جنرل منیجر برائے پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا عامر خان نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے ہوائی اڈے پر امریکی کسٹمزاینڈ امیگریشن کی پری کلیئرنس کی سہولت پاکستانی مہمانوں میں زبردست مقبولیت حاصل کرچکی ہے کیونکہ اس سے امریکی سفر پر اثر انداز ہونے والے بڑے تناؤکوکم کرنے میں مدد ملی ہے۔(جاری ہے)
ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پری کلیئرنس کا دوسرا بڑا فائد ہ یہ ہے کہ سامان کی سیکورٹی سکریننگ امریکی TSA سیکورٹی معیارکے مطابق ہے۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے اتحادایئر ویزکے پاکستانی مسافر ابوظہبی کے راستے شکاگو، لاس اینجلس، نیو یارک اور واشنگٹن کے لئے روانگی کے دوران CBP کی سہولت کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.