گیلانی کے سابق پی اے طار ق خاکوانی کے خلاف نیب کی انٹراکورٹ سماعت کیلئے منظور

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سابق پی اے طارق ایوب خاکوانی کے خلاف نیب کی انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لئے منظورہوگئی ۔عدالت نے طارق ایوب خاکوانی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے احتساب عدالت سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں طارق ایوب خاکوانی بنام نیب کیس کی سماعت ہوئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔نیب کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر آف جنرل سردار ذوالقرنین عدالت میں پیش ہوئے ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ طارق ایوب خاکوانی جو کہ سید یوسف رضا گیلانی کے پی اے رہ چکے ہیں انہوں نے قومی خزانے سے کروڑوں کی مدمیں رقم اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسپورٹ کرائی اور اپنی حیثیت سے زیادہ اثاثے بنائے اور آئی ایٹ میں65 لاکھ کا پلاٹ بھی الاٹ کرایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ نیب حکام نے 2012 ء میں طارق ایوب خاکوانی کے خلاف ایک ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا لیکن عدالت نے شک کی بنیاد پر طارق خاکوانی کو بری کر دیا تھا جس کے خلاف آج دوبارہ نیب کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر آف جنرل سردار ذوالقرنین نے انٹراکورٹ اپیل دائر کی ۔عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے طارق ایوب خاکوانی کو نوٹس جاری کردیا اور احتساب عدالت سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :