مظلوم عوام کی خاطر گھر سے نکلنا دس سال کی عبادت کے برابر اجر رکھتا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری ،
ماں باپ کی خدمت بھی نفلی عبادت ہے،عوام کی یہ جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی ،افسوس کرپٹ حکمرانوں نے عوامی حقوق سلب کررکھے ہیں،ہم پرامن لوگ ہیں، اپنے کردار سے اسے ثابت کر دیا ہے، عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی،انقلاب آئے گا اور ظاملوں کی گردن ٹوٹ جائے گی،مظلوموں کی خاطر گھروں سے نکلنے والوں کو دوزخ کی آگ نہیں چھوئے گی، قائد عوامی تحریک کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تیسرے جمعة المبارک کا خطبہ
جمعہ 12 ستمبر 2014 21:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مظلوم عوام کی خاطر گھر سے نکلنا دس سال کی عبادت کے برابر اجر رکھتا ہے ۔ماں باپ کی خدمت بھی نفلی عبادت ہے۔عوام کی یہ جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی ۔افسوس کرپٹ حکمرانوں نے عوامی حقوق سلب کررکھے ہیں۔عوام کے قتل عام کی ایف آئی آر جہاں مشوک سے درج ہو مظلوموں کی داد رسی نہ ہو۔
بنیادی سہولیات تک چلانے ہوں تو عوام سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ہم پرامن لوگ ہیں اور اپنے کردار سے اسے ثابت کر دیا ہے۔ عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی ۔انقلاب آئے گا اور ظاملوں کی گردن ٹوٹ جائے گی ۔مظلوموں کی خاطر گھروں سے نکلنے والوں کو دوزخ کی آگ نہیں چھوئے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تیسرے جمعة المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اعتکاف بڑی عبادت ہے اور اگر وہ حرم کعبہ میں ہو تو اس کا اجر اس سے بھی دس گنا سے زائد ہے اور اگر کوئی مجبوروں اور مظلوموں کی حمایت کی خاطر لانگ مارچ کرے تو حدیث کی روشنی میں دس سال بھی زائد عبادت کا اجر ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.