مفاد پرستوں کی کلاس گندے ٹوکرے میں اکٹھی ہو رہی ہے ، شیخ رشید احمد
ہفتہ 13 ستمبر 2014 17:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفاد پرستوں کی کلاس گندے ٹوکرے میں اکٹھی ہو رہی ہے ، ہم کارکنوں کو کنٹرول کررہے ہیں مگر حکومت عوام کو تشدد پر اکسا رہی ہے جس سے حالات خراب ہونگے ۔
(جاری ہے)
ہفتے کو ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 144انگریز کا قانون ہے جسے استعمال کرکے حکومت اپنا بچاؤ کررہی ہے مگر اس طرح اسمبلی عوام سے ٹکرا رہی ہے عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم کارکنوں کو کنٹرول کررہے ہیں مگر دوسری طرف حکومت عوام کو تشدد پر اکسا رہی ہے جس سے خدشہ ہے کہ یہ پرامن تحریک کہیں پرتشدد نہ ہوجائے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ دھرنے میں آئسکریم بیچنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے راولپنڈی اسلام آباد میں سینکڑوں موٹر سائیکل تھانوں میں بند کردیئے گئے ہیں لیکن اس طرح حکومت اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی اور لوگوں کا ٹھاٹھے مارتا ہوتا سمندر دھرنے میں شرکت کریگامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.