قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لئے 24 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی
ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لئے 24 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور جو ایشین کبڈی فیڈریشین کے سیکرٹری بھی ہیں نے کہاکہ ایشین گیمز میں کبڈی کا ایونٹ 28 ستمبر سے3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
ایشین گیمز میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جاپان، ساؤتھ کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان دنوں ایشین گیمز کی تیاری کے لئے20 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں جاری ہے کھلاڑیوں میں ناصر علی، وسیم سجاد، خالد محمود، ابرار احمد، نثار احمد، عقیل شاہ، محمد رضوان، واجد علی، محمد شبیر، عثمان زادہ، شہباز احمد، کاشف رزاق، حسن علی، حسن رضا، محمد طارق، محمد یوسف، محمد عمران، ارسلان احمد، عاطف وحید اور تحسین اللہ شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو کوچز محمد اکرم ، عدنان افضل اور میجر نبیل احمد جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.