قومی عدالتی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ ،ہائی کورٹس چیف جسٹسز سے سفارشات طلب
اتوار 21 ستمبر 2014 14:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ضلعی عدالتی نظام میں مزید بہتری اور مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے قومی عدالتی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیٹی کے چیئر مین اور چیف جسٹس پاکستان نے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہوا ۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مقدمہ بازی عدالتی نظام کے لیےسب سے بڑا چیلنج ہے ،مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے فعال حکمت عمل مرتب کرنا ہو گی ۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نےمقدمات نمٹانے کے حوالے سے ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی پالیسی پر دو سال پہلے نظر ثانی کی گئی تھی لہذاعدالتی نظام کی مزید بہتری اور مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ،تمام چیف جسٹسز ہائی کورٹس اپنی سفارشات جلد کمیٹی کو بھجوائیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.