تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ملکی حالات سے دلبرداشتہ ہوکربیرون ملک جا رہاہے‘ شباب ملی لاہور

پیر 22 ستمبر 2014 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) صدر شباب ملی لاہور عابد میر ،سیکرٹری جنرل کلیم جاوید ایڈووکیٹ ، عمرفاروق مغل اور شکیل بلوچ نے کہاہے کہ ملک اس وقت کئی قسم کے سنگین بحرانوں کی زد میں ہے،سیلاب اور دھرنوں نے ملکی معیشت کونقصان پہنچایاہے۔عوام میں بے چینی اور افراتفری کاسماں ہے، حکمرانوں نے عوامی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے یہی وجہ ہے کہ صرف14ماہ میں ہی حکومت کو اپنی بقاء کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر جگہ کرپشن اور رشوت ستانی کابازار گرم ہے۔میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔اصل حق دار محروم جبکہ مراعات یافتہ طبقے کوتوقع سے بڑھ کر مل رہا ہے۔تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ملکی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر بیرون ملک کا رخ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت میں بھی سیاسی بنیادوں پر تقرریاں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک وقوم کوانارکی کی طرف لے جایاجارہاہے۔

پاکستان کی عزت،وقار،سلامتی اور بقاء سب کچھ داؤپرلگ چکاہے۔اتحادویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔آئین وقانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر ہم دنیا میں ترقی نہیں کرسکتے۔عابد میرنے مزیدکہاکہ افغانستان سے پاکستان چوکی پر حملہ قابل مذمت ہے۔دشمن چاروں اطراف سے ہم پر حملہ آور ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی صفوں میں اتفاق پیداکرتے ہوئے ان کی گھناؤنی سازشوں کامقابلہ کیاجائے۔پہلی ایٹمی اسلامی ریاست کفار کوبرداشت نہیں۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :