سرگودھا یونیورسٹی کا ایم ایڈکے دوسرے سالانہ امتحان (2013ء) کے نتائج کا اعلان،

کامیابی کا تناسب68.88 فیصد رہا

منگل 23 ستمبر 2014 19:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سرگودھا یونیورسٹی نے ایم ایڈکے دوسرے سالانہ امتحان (2013ء) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جولائی2014ء میں منعقد ہونے والے اس امتحان میں کُل1861امیدواروں نے حصہ لیاجس میں1271امیدوار کامیاب اور574ناکام ہوئے۔یوں کامیابی کا تناسب68.88 فیصد رہا۔