پاکستانی فلم”8969“ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا
ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:28
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء)جلد آنے والی پاکستانی فلم”8969“ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں صبا قمر ہی نمایاں ہیں۔عظیم سجاد کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں صبا قمر، حسین ٹیوانا، صدف حمید، عظیم سجاد اور انعم ملک سمیت دیگر اسٹارز کام کر رہے ہیں۔سجاد کو انٹرٹینمنٹ صنعت میں دو دہائیوں سے زائد عرصہ ہوگیا ہے اور انہیں نے زیادہ تر پشتو ٹی وی ڈرامے ہی ڈائریکٹ کیے ہیں، خاص طور پر اے وی ٹی خیبر پر نشر ہونے والا زا پختون یم (میں پختوں ہوں) کافی مشہور ہوا۔
فلم 8969 کے مختصر ٹریلر میں فلم کی کہانی کو زیادہ بیان نہیں کیا گیا تاہم یہ ایک مرڈر مسٹری نظر آتی ہے جس میں رومانوی پہلو بھی شامل ہے۔یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ صبا قمر نے اس فلم میں ایک آئٹم نمبر مستانی بھی کیا ہے تاہم اداکار نے اس کی تردید کی ہے۔(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں ڈراموں میں کام کرتی ہوں تو گھریلو خواتین میرے ساتھ جڑ جاتی ہیں، مجھے نہیں لگتا اگر میں نے کسی آئٹم سانگ میں کام کیا تو میرے بارے میں پہلے جیسا سوچا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہوش حیات اور حمیمہ ملک کو بھی آئٹم نمبرز پر اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ان کے اس بیان کے بعد ہی مستانی گانے کی وڈیو آن لائن آگئی۔اگرچہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچا نہیں جاسکتا تاہم 8969 زیادہ متاثر کن نظر نہیں آتی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.