حکومت اور تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق
پیر 29 ستمبر 2014 17:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) حکومت اور تحریک انصاف کے مابین انتخابی دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل کمشن کے ذریعے کروانے پر اتقاق ہو گیا ہے۔ دونوں فریقین جوڈیشل کمیشن کا قیام صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کروانے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دھاندلی کی تحقیقات 45 روز میں کئے جانے پر بھی آمادہ ہو گئی ہے جبکہ پہلے تحریک انصاف نے دھاندلی کی تحقیقات 30 دن کے اندر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
تحریک انصاف نے جوڈیشل کمشن کے قیام کے طریقہ کار کے حوالے سے ترمیم شدہ مسودہ بھی حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس میں (ن) لیگ کی جانب سے دی گئی سفارشات کا جواب دیا گیا ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق حلقوں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو دے گی تاہم تحقیقات کیلئے حلقوں کا انتخاب جوڈیشل کمیشن کرے گا۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کی جانب سے جو تجاویز دی گئی ہیں ان میں تحقیقات میں نادرا کی انگھوٹوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ شامل کرنے، انتخابات میں میٹرئیل کی کمی، پولنگ ریکارڈ کے غائب ہونے،عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 اور 1977 کی خلاف وزری کی تحقیقات کرانا بھی شامل ہے۔
یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ کسی بھی ذرائع سے جوڈیشل کمیشن کو ملنی والی معلومات کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.