افغان حکومت نے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیئے، معاہدے پر افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اطمر جبکہ امریکی سفیر جیمس کنگھم نے دستخط کئے،تقریب صدارتی محل میں ہوئی
منگل 30 ستمبر 2014 18:45
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) افغانستان اور امریکا نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخظ کردیئے جس کے مطابق 2016 کے اختتام تک امریکی فوجی افغانستان میں قیام کریں گے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کی تقریب صدارتی محل میں ہوئی جس میں افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اطمر جبکہ امریکی سفیر جیمس کنگھم نے معاہدے پر دستخط کئے، نومنتخب افغان صدر اشرف غنی بھی معاہدے کی تقریب میں موجودتھے۔
واضح رہے کہ رواں سال دسمبر میں نیٹو فورسز افغانستان سے انخلا کریں گی جبکہ سیکیورٹی معاہدے کے بعد امریکا نے افغانستان میں ” ریزولوٹ سپورٹ ” کے نام سے نئے مشن کا آغاز کرنا ہے جس کے مطابق امریکی فوجی 2016 کے اختتام تک افغانستان میں قیام کریں گے اور اس دوران افغان فوج اور پولیس کو تربیت دی جائے گی جب کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی امریکا کے ساتھ اس سیکیورٹی معاہدے سے مسلسل انکار کرتے رہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.