بسکٹ برانڈ پیک فرینز سوپر نے 11 ارب روپے سے زیادہ کی فروخت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
بدھ 1 اکتوبر 2014 16:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) بسکٹ برانڈ پیک فرینز سوپر نے 11 ارب روپے سے زیادہ کی فروخت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔یہ سنگ میل برانڈ کے لئے ایک اور اعزاز ہے جس کا اے سی نیلسن کے ریٹیل آڈٹ کے مطابق سادہ میٹھے بسکٹ کی اقسام میں مارکیٹ شیئر 37 فیصد ہے ۔ پیک فرینز سوپر ملک میں بسکٹ تیار کرنے والی سرفہرست کمپنی انگلش بسکٹ مینو فیکچررز پرائیوٹ لمیٹڈ کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا برانڈ ہے۔
اس سنگ میل کے حصول کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے ذوالفقار علی انصاری، ہیڈ آف مارکیٹنگ، ای بی ایم نے کہا ” پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے بسکٹ کی بانی کمپنی ہونا ای بی ایم کے لئے فخر کی بات ہے۔ سوپر کی کامیابی کا راز ای بی ایم میں کی جانیوالی مسلسل جدت طرازی اور معیار کے قوانین پر سختی سے عمل در آمد کرنے میں ہے۔(جاری ہے)
تقریباََ تمام کمپنیوں نے سوپر کے ذائقے کی نقل کی کوشش کی لیکن وہ اس کے ذائقے اور معیار کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔
اس وقت دنیا کے 13ممالک میں سوپر کو برآمد کیا جا رہا ہے اور ہم جلد ہی اس تعداد میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں “۔1996 میں متعارف کر وا یا گیا یہ بسکٹ دودھ اور انڈے سے تیار ہونے والا پہلا بسکٹ تھا اور اس لمحے سے اب تک برانڈ نے ترقی کی منازل طے کیں ہیں۔یہ ایک منفرد ساخت کا سادہ میٹھا بسکٹ ہے جو منہ میں گھل جا تا ہے۔ سال 2013 میں ایک نیا ذائقہ پیک فرینز سوپر الائچی متعارف کر وایا گیا۔ اس نئے ذائقے کو بھی صارفین کی زبردست پزیرائی ملی اور اس نے بھی سوپر کی مجموعی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔پیک فرینز سوپر کو عالمی سطح پر بھی پسند کیا جاتا ہے اور معاشرے کا ہر طبقہ اس بسکٹ کو استعمال کرتا ہے۔تقریباََ 2 کروڑ سوپر بسکٹ ہر روز کھائے جاتے ہیں اور گذشتہ سال 43 کروڑ فیملی پیکس فروخت ہوئے۔ ایم ای ایم ار بی ریسرچ ایجنسی کی جانب سے کروائے گئے برانڈ الیکشنز کے نتائج کے مطابق سوپر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے برانڈز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.