مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کردی گئی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 11:34

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کردی گئی

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) سعودی عرب، بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عید کی نماز ادا کردی گی ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کردی گئی ہے، جہاں مسلمان آج عید الضحیٰ منا رہے ہیں، سعودی عرب میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، حجاج کرام آج احرام کھولیں گے اور بیت اللہ کا طواف کریں گے، جس کے بعد حجاج طواف سے فارغ ہونے کے بعد واپس منیٰ جائیں گے، اور آج رات منیٰ میں گزاریں گے۔

(جاری ہے)



مکہ مکرمہ میں نمازعید کی امامت شیخ ڈاکٹر سعود الشریم نے کی، جہاں ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز ادا کی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع خضوع سے دعا کی اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی ، ڈاکٹر سعود الشریم نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، مختلف خلیجی ممالک، یو ایس اے، کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں آج عید الضحی منائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :