سرگودھا ،جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2014میں فیل یا غیر حاضر طالبعلموں کو دوبارہ داخلہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بورڈ سے الحاق اور سرکاری تعلیمی اداوروں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 15اکتوبر 2014سے ہو گا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 20:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) سیکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کی اطلاع کے مطابق جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2014میں فیل یا غیر حاضر رہنے والے طالب علموں کو جماعت نہم ہی میں دوبارہ داخلہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بورڈ سے الحاق شدہ اور سرکاری تعلیمی اداوروں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 15اکتوبر 2014سے ہو گااور 25اکتوبر 2014تک مکمل کر لیا جائے گا۔ 15اکتوبر کے بعد داخلہ کی اجازت نہ ہو گی۔