لائبیریا میں ایبولا کے کیسز میں کمی کا امکان ہے، صدر سرلیف
جمعرات 9 اکتوبر 2014 13:01
مونروویا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء)شمالی لائبیریا کے انتہائی دْوردراز دیہات اور قصبوں کے دورے پر گئی ہوئی خاتون صدر ایلن جونسن سرلیف نے کہا ہے کہ اْن کے لیے مختص کی گئی بین الاقوامی امداد کا عمل بہت سست ہے اور اگر یہ مناسب انداز میں پہنچ پاتی تو ایبولا وائرس پر کنٹرول کیا جا سکتا تھا۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اپنے اسی دورے کے دوران صدر ایلن جونسن سرلیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائبیریا کے بعض حصوں میں ایبولا وبا میں کمی کے آثار ظاہر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا واضح طور پر کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا وبا میں کمی کا کوئی امکان نہیں اور ابھی بھی یہ قابو سے باہر ہے۔ لائبیریا کی صدر نے عالمی ادارہ?صحت کی اْس تنبیہ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگلے ماہ کے اختتام تک ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بیس ہز ار سے تجاوز کر سکتی ہے۔ لائبیریا میں ایبولا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
-
پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیا
-
غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
-
طلب میں کمی، ایسٹرا زینیکا نے کووڈ ویکسین مارکیٹ سے واپس لینا شروع کردیا
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.