چین میں ڈینگی سے مزید دوہلاکتیں،تعدادآٹھ ہوگئی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 14:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) چین میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ، غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ اب تک 21,000افراد ڈینگی مچھر کے کاٹے جانے سے متاثرہوچکے ہیں ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ گزشتہ روز مزید دوافراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :