جیکب آباد،ہندو نے مسلمان کو مروانے کے لیے مسلمان کو تین لاکھ کی سپاری دے دی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 22:54

جیکب آباد،ہندو نے مسلمان کو مروانے کے لیے مسلمان کو تین لاکھ کی سپاری ..

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)ہندو نے مسلمان کو مروانے کے لیے مسلمان کو تین لاکھ کی سپاری دے دی ٹارگٹ کلر جب مارنے پہنچے تو اہل خانہ جاگ گئے فائرنگ کے بعد پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا کیس داخل تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکے علاقے کریم آباد محلہ میں ہندو ارجن داس نے غلام سرور ابڑو کو مروانے کے لیے گبول برادری سے تعلق رکھنے والے دوسرے مسلمان کو تین لاکھ میں سپاری دی جو غلام سرور کو مارنے کے لیے کریم آباد محلہ میں اس کے گھر پہنچے تو اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی اور فائرنگ کے بعد اہل خانہ نے جعفر گبول کو پکڑ لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے حدود کے تھانہ پر کرائم نمبر 103کے تحت غلام سرور کے بھائی سکندر ابڑو کی مدعیت پر حدود کے صدر تھانہ پر باگڑی ہندو ارجن داس ،گرمک داس ،کے ٹی گرفتار ملزم جعفر گبول ،گل شیر اور علی شیر گبول کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس سلسلے میں سکندر ابڑو نے بتایا کہ چند ماہ قبل میرے بھائی غلام سرور سے ارجن داس کی بیٹی رانی نے مسلمان ہوکر پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد سے ارجن داس کی جانب سے ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں کی گئیں اور ارجن داس نے مجھ سمیت میرے بھائی پر اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا جس کے بعد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں اور پھر اب ہندو نے مجھے اور میرے بھائی کو مروانے کے لیے تین لاکھ کی سپاری گبول برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دی جو ہمیں مارنے کے لیے گھر آئے پر ہماری قسمت اچھی تھی کہ آنکھ کھل گئی اور ہم نے انہیں پکڑ لیا انہوں نے کہاکہ ہندو ارجن داس بااثر ہے ہمیں تحفظ دیا جائے دوسری جانب ذرائع کے مطابق پولیس کی پوچھ گچھ میں بھی گرفتار ملزم جعفر گبول نے ہندو ارجن داس کی جانب سے تین لاکھ میں غلام سرور کو قتل کرنے کی سپاری کا بھی اعتراف کیا ہے ۔