علمائے کرام ایک ایسا طبقہ ہے جن کی صحبت اختیار کر کے عوام کو معاشرے میں پذیرائی مل سکتی ہے ‘ سید نجف اقبال
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:17
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال نے کہا ہے کہ دین اسلام امن و آشتی کا عالمگیر مذہب ہے جو بنی نوع انسانیت کو اخوت و بھائی چارے،صبر و برداشت ،سلامتی اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے اور یہ درس علمائے کرام کے ذریعے ہے لوگوں تک پہنچ سکتا ہے،لہٰذا علمائے کرام عوام کو اسلام کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کے شعور کواجاگر کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے ۔
کیونکہ علمائے کرام ہی ایک ایسا طبقہ ہے جن کی صحبت اختیار کر کے عوام کو معاشرے میں پذیرائی مل سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی نارووال کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی پی او نارووال ڈاکٹر انعام وحید ،ضلعی صدرمسلم لیگ (ن) ملک طارق اعوان ، ڈی ایس پی عرفان الحق ،ڈی او سی شاہد حسین فقیر، اے سی نارووال بہزاد عادل ،اے سی شکرگڑھ عمرا خان ، اے سی ظفروال امتیاز گوندل ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید ، ٹی ایم او شکرگڑھ ، ٹی ایم او نارووال ملک عبد الستار کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام جن میں علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی، علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،مولانا یحییٰ محسن خان ،حافظ عبد المجید بٹ ، مولانا سرور سلہریا، علامہ عبد الرزاق نقشبندی، شیخ ثائر علی ،ڈاکٹر محمد طارق اُپل ، عبد الوحید بٹ ، مولانا عطاء المصطفےٰ رضوی ،پادری اسلم برکت اور چمن مسیح کے علاوہ دیگر ممبران امن کمیٹی نے بھی شرکت کی ۔
ڈی سی او نارووال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس ماہ ہمیں شہدائے کربلا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر دین اسلام کے علم کو بلند رکھا لہٰذا اسی طرح ہمیں معاشرے میں امن و امان کی فضا ء کو قائم رکھنے کیلئے مذہبی رواداری ،اخوت اور قیام امن کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔اسی صورت میں ہم ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کر سکتے ہیں ۔کیونکہ امن کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر ڈی پی او نارووال انعام وحید نے کہا کہ محکمہ پولیس نے محرم الحرام میں تمام مجالس اور جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں تمام جلوس اور مجالس کی نگرانی کیلئے خصوصی طور پر مانیٹرنگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔ لہٰذا تمام علمائے کرام امن کی فضا ء کو قائم رکھنے کیلئے محکمہ پولیس کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون کریں۔ ملک طارق اعوان ضلعی صدر (ن )لیگ نے اس موقعہ پر کہا کہ معاشرے میں امن قائم رکھنا مسلم لیگ (ن) حکومت کی بنیادی ترجیح ہے ۔اجلاس کے دوران تمام علمائے کرام نے ڈی سی او نارووال اور ڈی پی او نارووال کو یقین دلایا کہ وہ ضلع میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے حسب روایت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نارووال ضلع ایک پر امن ضلع ہے اور آئندہ بھی ضلع نارووال امن و امان کے لحاظ سے ایک مثالی ضلع ثابت ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.