عالمی منڈی میں رواں ماہ تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی سے زیادہ نقصان روس ، ایران اور وینزویلا کا ہوا
بدھ 22 اکتوبر 2014 15:50
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) عالمی منڈی میں رواں ماہ تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے ، جس سے زیادہ تر نقصان روس ، ایران اور وینزویلا کا ہوا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق خام تیل پر جنگیں اور حکومتوں کے تختے تک الٹ جانا جدید تاریخ کا حصہ ہیں۔ تیل کی قیمتیں بین الاقوامی اقتصادیات میں اتار چڑھاو کا تعین کرتی ہیں۔
بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں ہر طرح کی صورت حال اور تنازعات سے متاثر ہوتی ہیں۔ مگر حالیہ کچھ ماہ میں اس حوالے سے ایک بالکل نیا رجحان دیکھنے میں آیا ہے کہ مسلح تنازعات اور بین الاقوامی مسائل کے باوجود تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ تک کی کمی آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجودہ کمی کو بھی کچھ روسی حلقے امریکا اور سعودی عرب کی خفیہ ساز بار کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے چین میں بھی تیل کی طلب میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کو اس پر بھی تشویش ہے کہ چین اپنی اقتصادیات کو ایک نئی جہت دے رہا ہے اور اب وہاں برآمدت کی بجائے اندرونی کھپت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور ممکنہ طور پر یہی وجہ ہے کہ وہاں تیل کی طلب میں کمی پیدا ہو رہی ہے۔ امریکا بھی اپنے ہاں آنے والے شیل آئل کے انقلاب کی وجہ سے بیرون ممالک سے تیل کی درآمد پر کم انحصار کر رہا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ روس اپنے بجٹ کا 45 فیصد توانائی کی برآمدات سے حاصل کرتا ہے۔ گیس کی قیمتیں بھی تیل سے وابستہ ہیں۔ روس کو اپنا بجٹ متوازن رکھنے کے لیے تیل کی قیمت ہر حال میں سو ڈالر فی بیرل درکار ہے جب کہ اس وقت یہ قیمت تقریبا 85 ڈالر فی بیرل ہے۔ یاد رہے کہ 80 کے عشرے میں امریکا نے تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کروا دی تھی اور اسی کمی کے باعث سابق سوویت یونین دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ کر بالآخر ٹوٹ گیا تھا۔ ایران بھی تیل کی قیمتوں میں موجودہ کمی کے لیے سعودی عرب کو براہِ راست ذمے دار گردانتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.