جگر معدہ کے امراض کی روک تھام، انسداداور ریسرچ کے متعلق سالانہ کانفرنس 26 اکتوبر بروز اتوار کو فیصل آبادمیں منعقد ہوگی

بدھ 22 اکتوبر 2014 15:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) جگر معدہ کے امراض کی روک تھام، انسداداور ریسرچ کے متعلق سالانہ کانفرنس 26 اکتوبر بروز اتوار کو فیصل آبادمیں منعقد ہوگی فیصل آباد جگر معدہ کے امراض میں ملک کا سب سے بڑا شہر بن گیا، ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں جگر و معدہ کے امراض اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے شکار مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور جگر سکڑنے کے باعث شرح اموات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اس سلسلہ میں چھبیس اکتوبر بروز اتوار کی صبح نو بجے مقامی فور سٹار ہوٹل میں سالانہ ہیپٹا لوجی اینڈ گیسٹر جینالوجی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے پیٹرن چیف پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرزاہدیٰسین ہاشمی ، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرعامرحسین، وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرعامر شوکت ہیں۔

کانفرنس کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر محمد عرفان کا کہناہے کہ عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کے نسخوں کے استعمال کی وجہ سے جگر اور معدہ کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔ کانفرنس میں ان امراض کے بڑھاؤ کی روک تھام، مرض کے خاتمہ اور فیصل آباد میں جدید لیور سنٹر کے قیام کے متعلق اقدامات کرنے پر عور کیا جائے گا۔