امید ہے کہ اب کوئی جماعت دھرنوں کی سیاست کرنے کی کوشش نہیں کریگی‘ قاضی احمد سعید
جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ دھرنوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی قیادت کا موقف دو ٹوک تھااور آج اسی موقف کو پذیرائی مل رہی ہے امید ہے کہ اب کوئی جماعت دھرنوں کی سیاست کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قسمت آزمائی کا بھی یہی انجام ہو گا۔ اب انکے دھرنوں میں جوش و جذبے میں قابل رحم حد تک کمی آگئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ سراسر غیر آئینی ہے۔ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کرنا چاہیے۔ اس طرح واپسی کا باعزت راستہ بھی مل جائے گا اور پارلیمنٹ کے ادارے کی توقیر میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس وقت پارلیمنٹ کی اہمیت کو کم کرنے کی کوششیں انکے سیاسی مستقبل پر منفی اثرڈالیں گی۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دےئے جس سے جمہوریت کا مستقبل محفوظ ہوا۔مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.