خیبر پختونخوا اسمبلی میں لواری ٹنل کو ہفتے میں تین دن کھولنے سے متعلق قرارداد منظور
جمعہ 24 اکتوبر 2014 23:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے موسم سرما کے پیش نظر لواری ٹنل کو عام ٹریفک کے لئے ہفتے میں تین دن کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
(جاری ہے)
چترال سے رکن اسمبلی سردار حسین نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے پیش نظر راستوں کی بندش کے باعث چترال کے چھ سات لاکھ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ضلع کا ملک کے تمام حصوں سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے جس سے چترال کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کو ہفتے میں تین دن کے لئے کھولا جائے ۔ ایک دن ہیوی ٹریفک کے لئے مختص کیا جائے جبکہ دو دن عوام کے لئے لواری ٹنل کو کھولا جائے ۔ انہوں نے ایوان سے استدعا کی کہ ایوان اس حوالے سے ایک متفقہ قرارداد پیش کر کے ان کا ساتھ دے جس پر سپیکر نے انہیں قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی ایوان نے بعد ازاں اتفاق رائے سے لواری ٹنل کو ہفتے میں تین دن کھولنے سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.