20 ویں قومی ووشو چمپئن شپ 26 سے شروع ہوگی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) پاکستان ووشو فیڈریشن کے زیراہتمام 20 ویں قومی ووشو چمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہوگی، پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدر خواجہ فاروق سعید نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے انعقاد کیلئے کوئٹہ یا لاہور میں منعقد ہوگی جس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔