دنیا بھر میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 90لاکھ تک پہنچ گئی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 90لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 90لاکھ ٹی بی کے مریض ہیں اس بیماری کے حوالے سے لاشعوری کی وجہ سے ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سالانہ تقریباً 10لاکھ افراد اس بیماری سے موت کا شکار ہوتے ہیں جو کہ افسوسناک بات ہے۔ ٹی بی دوسرے نمبر پر بڑا وبائی مرض جو تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم اس حوالے سے آگاہی بروقت تشخیص اور بروقت علاج سے بیماری کا خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :