خاندانی بادشاہی نظام کو ”نیلوفر“ کی موجوں کے حوالے کرنے کا وقت آ گیا،رحیق عباسی
بدھ 29 اکتوبر 2014 23:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ تہمت اور الزام تراشی کی حکومتی سپانسرڈ مہم جلد اپنی موت آپ مر جائے گی۔لوٹ کھسوٹ کے خاندانی بادشاہی نظام کو ”نیلوفر“ کی موجوں کے حوالے کرنے کا وقت آ گیا۔محرم کے بعد عوامی احتجاج اور حکومت مخالف مہم میں تیزی آئے گی ۔تیس اور چالیس سالوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو احتساب کے کٹہرے میں نہ لائے تو پورا ملک تھر اور چولستاں میں تبدیل ہو جائے گا ۔
وہ گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں، پارٹی عہدیداروں اور مختلف سیاسی و سماجی وفود سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر،خرم نواز گنڈا پور ،بشارت جسپال ،عبد الحفیظ چوہدری ،عین الحق بغدادی و دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔قاتلوں کاآخری ٹھکانہ جیل کی کال کوٹھڑی پھانسی کا پھندا ہے۔
سپانسرڈ پراپیگنڈہ پاکستان عوامی تحریک کے جرات مند اور پر عزم کارکنوں کا حوصلہ کمزور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے اندرون اور بیرون ملک موجود لاکھوں،کروڑوں کارکن ان کے ایک اشارے پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ووٹ کی طاقت سے ظلم کے نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ظالمانہ نظام کے خلاف ہر محاذ اور ہر میدان میں مقابلہ کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.