امریکی کمپیوٹر کمپنی ایپل کے سربراہ ٹم کک ہم جنس پرست نکلے
جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:25
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء)امریکی کمپیوٹر کمپنی ایپل کے سربراہ ٹِم کْک نے ہم جنس پرست ہونے کا اقرار کیا ہے۔ وہ اپنے اس جنسی رجحان کا کھلے عام اظہار کرنے والے پہلے معروف امریکی کاروباری رہنما ہیں۔ٹِم کْک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اس اْمید پر اٹھایا ہے کہ اس سے شہری آزادیوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ترپن سالہ کْک کا تعلق الباما سے ہے اور وہ خود کو ’جنوب کا بیٹا‘ قرار دیتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے ہم جنس پرست مردوں اور خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی رویوں کے خلاف بات کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ہم جنس پرست ہونے کا انکشاف ایک میگزین کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں کیا ،کْک نے اس مضمون میں لکھا ہے: ”مجھے ہم جنس پرست ہونے پر فخر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس مضمون میں شہری آزادیوں کے لیے کام کرنے والی معروف شخصیتوں رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوْتھر کِنگ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے: ”میں یہ ظاہر نہیں کر رہا کہ ایسا لکھنے سے میں ان کے ساتھ شامل ہو جاوٴں گا۔ اس کا تو محض یہ مقصد ہے کہ مجھے ان حالات پر نظر ڈالنے اور یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں، اگرچہ چھوٹا ہی سہی۔
ہم مل جل کر انصاف کی جانب روشنی کی راہ ہموار کرتے ہیں، ایک ایک اینٹ لگاتے ہوئے اور یہ میری اینٹ ہے۔“سیلیکون ویلی کی ٹیکنالوجی کمیونٹی کے لیے ان کا یہ انکشاف کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اس پر کبھی زیادہ بات نہیں کی گئی تھی۔ دوسری جانب ان کا یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں ہم جنسوں کے درمیان شادیاں فروغ پا رہی ہیں۔ اس کے باوجود امریکا اس موضوع پر منقسم ہے۔اس نوعیت کی شادیوں کو امریکا کی بتیس ریاستوں میں قانونی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے نتائج بھی یہی ظاہر کرتے ہیں بیشتر لوگ ایسی شادیوں کے حامی ہیں۔ نوجوان امریکی اس جنسی رجحان کے زیادہ حامی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.