ایبولا وائرس کے باوجود کلب ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں،فیفا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:47

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے کہا ہے کہ رواں برس دسمبر میں شیڈول کلب ورلڈ کپ کی تیاریاں طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہیں اور ایبولا وائرس کے بحران کا اس پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ایبولا وائرس کے بحران کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فیفا نے کنفڈریشن آف افریقن فٹ بال کے ایبولا وائرس سے متاثر شہروں میں انٹرنیشنل میچز نہ کرانے کے فیصلے کی حمایت کی۔